رسول اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا واصل جہنم

آج سویڈن سے مسلمانوں کے دل کو راحت پہچانے والی خبر آئی جب یہ بتایا گیا کہ سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں نبی آخرالزمان خاتم النبیین رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والا اپنی حفاظت پر مامور سیکیوریٹی گارڈز سمیت ہلاک ہوگیا

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق مبینہ طور پر ایک سادہ پولیس گاڑی میں سفر کرنے والے کارٹونسٹ لارس ولکس کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سویڈن کے کارٹونسٹ کی عمر 75 سال تھی اور وہ متنازع خاکہ بنانے کے بعد پولیس کی حفاظت میں رہ رہا تھا۔پولیس نے اتوار کو ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی  تھی لیکن بعدازاں ولکس کی پارٹنر نے اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

کروڑوں درودو سلام اس پاک ہستی پر جس پر رب کریم اور فرشتے سلام بھیجتے ہیں اور جس کے بارے میں رب ذوالجلال ارشاد فرماتا ہے

تمہارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک محمدﷺ تمہیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز نہ ہوجائیں

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور