رحیم یار خان میں معمولی تنازعے پر سالی، بیوی اور ساس کو جلا دیا

جو لوگ اپنے ملک کے برے حالات کا مقدر سے گلہ کرتے ہیں یا یہ کہتے ہیں کہ اللہ ہمارے حال پر رحم نہیں کرتا انہیں نظر نہیں آرہا کہ پاکستان میں کتنا ظلم ہورہا ہے بچے اور خواتین کو اغوا کیا جارہاہے قتل کیا جارہا ہے ڈاکے اور چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں انساف ناپید ہوگیا ہے مگر قوم کی ترجیحات فضول ترین ہیں ہر وقت ہنسی مزاق ان کے دل کو سکون پہنچاتا ہے – نئی نسل کو کو اللہ اور نبی کے اخکامات کا کچھ علم نہیں ہے ،رشوت کے بنا کوئی کام نہیں ہوتا طاقت ور جو چاہتا ہے کرتا ہے خدا ہی ہمارے حال پر رحم کرے -آج بھی پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں ایک بدبخت نے نیکی کا راستہ چھوڑ کر جہنم کے راستے کو چن لیا

 

رحیم یار خان میں شوہر نے بیوی سمیت سسرالیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔ واقع گزشتہ روز رحیم یار خان میں پیش آیا جب ایک جنونی اور وحشی ملزم نے جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی بیوی ، ساس اور سالی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ، جس کی وجہ سے لڑکی کی ماں موقع پر ہی جل کر جاں بحق ہو گئی جبکہ سالی جو بری طرح جھلس گئی تھی وہ بھی آج دوران علاج دم توڑ گئی ہے جبکہ ملزم کی بیوی کی بھی حالت تشویشناک ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی