بالی ووڈ اداکارہ جنھوں نے حال ہی میں اسلام قبول کرکے فاطمہ نام رکھا ہے ،گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد سلمان خان کو درپیش سکیورٹی خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اگرچہ سلمان کے والد نے تو اس فائرنگ پر گفتگو کی مگر سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم ان کے مداح و خیر خواہ اس صورتحال پر کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ مزہب کی آڑ میں کوئی کبھی بھی کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے -۔گزشتہ روز بالی ووڈ کی کچھ مشہور شخصیات نے اس واقعے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے جن میں بھارتی سنگھ اور راکھی ساونت بھی شامل ہیں۔بھارتی سنگھ اور راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان کی سکیورٹی کے حوالے سے اپنے خیالات اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی سنگھ کو ایک ڈانس شو کے سیٹ پر سوالات کے دوران بھارتی سنگھ نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے پر بھی بات کی۔کامیڈین بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ …..انہیں یہ خبر سن کر بہت برا محسوس ہوا، پتہ نہیں کون ہے جو یہ سب کر رہا ہے؟، سلمان بھائی کے ساتھ بہت ساری دعائیں ہیں، دعا کریں کہ وہ ہمیشہ محفوظ رہیں۔‘دوسری جانب راکھی ساونت نے اس معاملے پر جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا۔راکھی ساونت کا اپنے پیغام میں حملہ آوروں پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان کو نقصان نہ پہنچائیں۔راکھی کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، حملہ آوروں نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کو ٹریلر کہا ہے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔راکھی ساونت کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ سلمان خان میرے بھائی ہیں، وہ بالی ووڈ کے لیجنڈ ہیں، اس وقت سب ڈرے ہوئے ہیں، مجھے گولی کھانے کی عادت ہے، انھوں نے ایک بار پھر رب کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کے سوا کسی اور سے نہیں ڈرتی۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’میری ماں مر رہی تھی، سلمان بھائی نے ان کے آپریشن کے لئے اتنے پیسے خرچ کر دیے، میں وبائی مرض کے دوران مالی بحران کا شکار تھی، ہمیں سلمان خان جیسا آدمی کہاں سے ملے گا۔ایک اور ویڈیو پیغام میں راکھی نے کہا کہ بشنوئی گروپ والوں کو جان چاہئے، آپ میری جان لے لو۔
راکھی ساونت پھر سلمان خان کی حمایت میں بول پڑیں
19
previous post