بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت جو اب قبول اسلام کے بعد فاطمہ کہلاتی ہیں عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن بھارت پہنچ گئیں -بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی سٹوری پر مولانا طارق جمیل کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اور اللہ جسے چاہے ہدایت دے،اللہ اکبر
راکھی ساونت نہیں *فاطمہ*#BlueMoon #SuperBlueMoon #BabarAzam #Whtsapp#ImranKhan #Nawazsharif pic.twitter.com/cViaQe6tWG— Joya khanzeb (@JoyaKhanzeb) August 31, 2023
راکھی ساونت نے اپنے اکاﺅنٹ پر جو انسٹا گرام سٹوری لگائی اس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان صبر سے متعلق ہے راکھی اپنے شوہر عادل کے رویے سے بہت مایوس ہیں مگر لگتا ہے کہ وہ عادل کو خود سے دور نہیں کرپارہیں اسی لیے وہ لوگوں سے اپنے لیے دعائیں منگوارہی ہیں ۔ اسی کے ساتھ اداکارہ کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے بیان کی ایک اور سٹوری لگائی گئی جس میں انہوں نے خانہ کعبہ کی تصاویر بھی لگائیں۔
راکھی ساونت نے اپنی اسٹوری میں قرآن کی آیات کو بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت ایک دو روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت پہنچی ہیں۔اسلام قبول کرنے کے بعد وہ نہایت مطمئن دکھائی دیتی ہیں -اور اپنے اس فیصلے پر بہت خوش ہیں -وہ اسلام کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کررہی ہیں –