راکھی ساونت دل کی تکلیف کے سبب ہسپتال منتقل

بھارتی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت آج کل مشکل کا شکار دکھائی دے رہی ہیں کبھی ان کی شادی کا مسئلہ ان کو پریشان کرتا ہے تو کبھی ان پر مختلف طرح کے مقدمات درج ہوجاتے ہیں اور اب ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئی ہیں – دل کے درد کے باعث راکھی ساونت ممبئی کے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کرتی نظر آرہی ہیں جن میں اداکارہ راکھی ساونت کو ہسپتال میں موجود نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت کو دل کی شدید تکلیف کی وجہ سے ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔دوسری جانب راکھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کی تفصیلات نہیں بناسکتیں ساتھ ہی انہوں نے میڈیا اور مداحوں سے رازداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھوڑا وقت چاہیے۔ان کی اس تصویر کو دیکھ کر ان کے پرستاروں نے ان کی درازی عمر اور صحتیابی کے اموجز شئیر کیے –

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس