راکھی ساونت بھی مولانا طارق جمیل کی پرستار نکلیں ؛ویڈیو وائرل

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی معروف اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی سوشل میڈیا مولا نا ظارق جمیل کا بیا ن سننے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔راکھی ساونت کی شخصیت ہمیشہ ہی متنازعہ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ جب انھوں نے عادل کے ساتھ شادی کے بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تو زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ یہ بھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ان کا ڈرامہ ہوگا -مگر اب ان کی باتیں بتارہی ہیں کہ وہ اسلام کی جانب راغب ہورہی ہیں –

 

اب ایک مرتبہ پھر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی ہے ،جس میں پاکستانی معروف اسلامی سکالر مولا نا طارق جمیل کا بیان سن رہی ہیں ، جس میں مولا نا طارق جمیل اللّٰہ تعالیٰ کی بڑائی اور معاف کر دینے کی صفت بیان کر رہے ہیں۔مولانا طارق جمیل کو کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ “دیکھ مجھے سب نے چھوڑ دیا ہے،تیرے پاس آنے کا وقت ہے میں نے تیرے بندوں سے سناہے ،کہ تو بڑا غفور الرحیم ۔” راکھی کی اس ویڈیو کو دنیا بھر میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جارہا ہے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟