راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی :بچے محفوظ رہے

پیر کی صبح راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر اسکول وین پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نشانہ بننے والا شخص ڈرائیور ہے جو اس وقت سکول وین چلا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار گولیاں چلائی گئیں۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔خوش قسمتی سے بچے محفوظ رہے۔ تاہم اس حملے میں ڈرائیور کو گولی لگ گئی۔ انہیں فوری طور پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا


حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق