راولپنڈی :کیپٹن (ر) صفد تھانہ سٹی کی حدود میں احتجاجی ریلی اور ہنگامہ آرائی کیس میں بری

آج سے کئی سال قبل سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ نون کوریلیف ملنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے -یہی وجہ ہے کہ آج عمران خان اور کیپٹن صفدر کو عدالت کی جانب سے مثبت جواب ملا اور ان دونوں پر بنائے گئے کیسز کو ختم کردیا گیا – سیشن عدالت راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود میں احتجاجی ریلی اور ہنگامہ آرائی کیس میں بری کر دیا ۔

 

نجی ٹی و ی چینل “ایکسپریس نیوز”کے مطا بق عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا ہے ، سول جج عمران اکرم نے لیگی رہنما کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا جبکہ دیگر 15ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔اسی طرح سیشن کورٹ راولپنڈی نے 25 مئی کے لانگ مارچ اور احتجاج میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر د یے۔ اس کے علاوہ کپتان کے ساتھ کنٹینر پر موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں جن شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود اسد عمر ، محمود کیانی، شیریں مزاری و دیگر شامل تھے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کیے گئے -اوران کو 8 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم