راولپنڈی ٹیسٹ باؤلرز کا قبرستان اور بیٹسمینوں کی جنت بن گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں راولپنڈی کی ڈیڈ وکٹ پر اب تک 1100 سے زیادہ رنز بن چکے ہیں اور 7 کھلاڑی سنچریاں بنا چکے ہیں -ان میں 4 کھلاڑے برطانیہ کے اور تین پاکستانی بلے باز شامل ہیں –

 

 

پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان جاری تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپننگ جوڑی عبداللہ شفیق اور امام الحق کے بعد پاکستان قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی سینچری بنا لی ہے – اما م الحق اور عبد اللہ شفیق نے بطور اوپننگ جوڑی پاکستان کو 225 رنز کا آغاز فراہم کیا – عبداللہ شفیق 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد 245 رنز کے مجموعی سکور پر امام الحق 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ، اس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری ہے۔

اظہرعلی 27 رنز بنا سکے -سعود شکیل نے 37 رنز بنائے بابر اعظم 136 اور محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے -پاکستان نے 136 اوور کھیل کر 499بنائے ہیں اور ابھی اس کی 3 وکٹیں پاکستان کی باقی ہیں –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی