راولپنڈی ٹیسٹ : آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری 4 وکٹوں پر 450 رنز بنالیے

پاکستان میں آسڑیلیاکی ٹیم 25 سال بعد دورے پر آئی ہے اس سے پہلے آسٹریلیا نے 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ کوراولپنڈی میں شروع ہوا -پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بٰیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہت مفید رہا -پاکستان کے عبداللہ شفیق جو اس سے پہلے عابد علی کے ساتھ کرکٹ ٹیسٹ کی وکٹ پراپنی قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں، کل آسٹریلیا کے خلاف بھی مرد میدان نظر آئے اور نصف سنچری سکور کی پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 245 رنزبنائے تھے

آج پاکستان نے کل کے سکور 245 رنزایک کھلاڑی آؤٹ پر اننگ شروع کی تو امام الحق کا بھرپور ساتھ اظہر علی نے دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 150 سے زائید رنز بنائے اس کے بعد امام الحق 157 رنز پر آؤٹ ہوگئے ،توبابر اعظم نے بھی اظہر علی کا خوب ساتھ دیا مگر بدقستی سے بابر اعظم رن آؤٹ ہوگئے اس وقت پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے- اظہر علی 185رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اسوقت مردمیدان اور مردبحران محمد رضوان افتخار احمد کی ساتھ کیریز پر موجود ہیں اس وقت 8 رنز پر کیریزپر ہیں – پاکستان نے ابھی تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 450 رنز بنا لیے ہیں

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی