راولپنڈی : وکیل کو بچوں کی موجودگی میں گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا

کسی شخس کی جان لینے سے زیادہ بڑا جرم اور ظلم کوئی نہیں -یہ بہت بڑا گناہ کبیرہ بھی ہے مگر بعض اوقات انسان اتنا گرجاتا ہے کہ انسانیت بھی شرماجاتی ہے اور جو بھی اس جرم کے بارے میں سنتا ہے اس کی روح کانپ جاتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ آج پاکستان کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں پیش آیا جہاں بچوں کی موجودگی میں انتقام کی آگ میں جلے ایک شقی القلب شخص نے ایک وکیل کو سر میں گولیاں ماردیں راولپنڈی کے نواحی علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

 

مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان کا پیچھا کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی