راولپنڈی میں لٹ جانے والی خاتون کے گھر پولیس افسران کی آمد ؛ زیورات لوٹادیے

کل راولنڈی میں ایک خاتون ٹیچر کو دو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا -جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی تھی اور ان میں سے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا گیا تھا -ااور اس سے خاتون سے چھینے گیے زیور بھی بازیاب کر لیے گیے تھے آج اس سلسلے میں ایک اور پیش رفت دیکھنے کو ملی جب سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی وارث خان کے علاقے میں ڈکیتی و تشدد کے مقدمہ کی متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے گرفتار ڈاکو سے برآمد کردہ موبائل اور زیورات متاثرہ خاتون کےحوالے کر دیے۔سی پی او متاثرہ خاتون کو مقدمہ کی اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ واردات پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی، ٹیم دن رات مسلسل ملزمان کی گرفتاری کی لیے کام کرتی رہی، الحمدللہ ایک ڈاکو گرفتار ہوچکا ہے اسکا دوسراساتھی بھی جلد گرفتار کیاجائیگا۔ ملزم اور اس کا ساتھی ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان کا ایک اوربھائی پہلے سے ہی جیل میں بند ہے۔اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی تھی- اس دوران ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تھا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا -پولیس کے مطابق ڈکیتی کرنے والے دونوں سگے بھائی ہیں مزید تفتیش جاری ہے –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی