راولپنڈی میں رحمان آباد سٹیشن کے قریب میٹروبس میں آگ لگ گئی

راولپنڈی میں رحمان آباد سٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث مسافروں نے چلتی بس سے چھلانگیں لگا دیں۔ واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 

 

چھلانگیں لگا کر زخمی ہونے والے دونوں افراد ے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا، آگ لگنے کے واقع کے بعد میٹرو بس سروس ایک گھنٹے تک معطل رہی ، میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ انجن میں خرابی کے باعث بس میں دھواں بھرنے سے بھگدڑ مچی جس سے مسافر پریشان ہوئے اور جل جانے کے خوف سے دو افراد باہر کود کر زخمی ہوگئے ، میٹرو بس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کو فوری طور پر مرمت کے لیے میٹروبس ڈپو منتقل کرکے میٹرو بس آپریشن کو بحال کردیا ہے۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی