کچھ ہفتے قبل سابق ایم این اے جمشید دستی نے کھل کر نہ صرف عمران خان کی حمایت کی تھی بلکہ حکومت کے ساتھ ساتھ عدلیہ اور فوج کے بارے میں بھی لب کشائی کی تھی اور ان دونوں اداروں� کو بھی پاکستان کی اس حالت کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی قائم ہوا تھا تاہم اس کے بعد اس پر مکمل خاموشی تھی مگر اب یہ اطلاع آئی ہے کہ پولیس نے سابق ایم این اے جمشید دستی کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے ،سابق ایم این اے کو فیض آباد کے مقام پر ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے سابق ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کر لیا۔۔ جانئے جمشید دستی پر کیا سنگین الزام ہے؟#JamshedDastihttps://t.co/0pU1IP9P1u
— Siasat.pk (@siasatpk) September 27, 2022
نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس بار ان کی گرفتاری کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ کاروباری تنازعہ ہے -جمشیددستی کےخلاف ٹرک ڈرائیورایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے، جس کے تحت پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے ، پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو ابتدائی طور پر نیو ٹاؤن پولیس کےحوالےکیا گیا ہے، بعد ازاں انھیں مظفرگڑھ پولیس کے حوالےکیا جائےگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دبنگ انداز میں بولنے والے جمشید دستی اس گرفتاری پر کیا بیان دیتے ہیں
سابق ایم این اے جمشید دستی گرفتار
حکومت کی انتقامی کارروائیاں شروع
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#JamshedDasti #PMLNGovt #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/JtGgxJubj1— BOL Network (@BOLNETWORK) September 27, 2022