راولپنڈی: رحمان آباد میٹرو سٹیشن پر میٹرو بس جل کر راکھ

راولپنڈی میں آج رحمان آباد میٹرو بس سٹیشن کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی -میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق کہ آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی جو پوری بس میں پھیل گئی -خوش قسمتی سے بس میں سوار افراد تومحفوظ رہے تاہم بس مکمل جل گئی –

ریسکیو حکام کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے کا واقعہ مری روڈ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا، میٹرو بس آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر جل گئی فائر فائترز کی سر توڑ کوشش کے بعدآگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے،انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ حادثہ تھا یا اتفاقیہ طور پر اس میں آتشزدگی ہوئی اگر انتطامیہ کی نااہلی سامنے آئی تو اس پر ایکشن لیا جائے گا ۔

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی