وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ایکسپریس میٹرو بس سروس مستقل طور پر بند کر دی گئی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق راولپنڈی ،اسلام آباد کے درمیان چلنے والی ایکسپریس میٹرو بس سروس کو آج سے مستقل طور پر بند کردیا گیا جس کی وجہ سے اسلام اباد کے رہائشیوں اور سرکاری ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اس عمل کے خلاف عدالت کا رخ بھی کرسکتے ہیں –
انہوں نے بتایا کہ صدر راولپنڈی تا سیکرٹریٹ اسلام آباد سرکاری ملازمین کو جلد پہنچانے کے لیے معمول کی میٹرو بس سروس کے ساتھ ایکسپریس بس سروس چلائی گئی تھی، جس کے لیے کل 68بسوں میں سے 10بسیں مختص کی گئی تھیں۔ ایکسپریس سروس صدر تا سیکرٹریٹ 24سٹیشنز کی بجائے صرف 6سٹیشنز پر رکتی تھی۔
عزیز شاہ نے کہا کہ ابتدائی میں ایکسپریس سروس نے اچھے نتائج دیئے تاہم بعد میں عام لوگوں نے بھی معمول کی میٹرو بس سروس کی بجائے ایکسپریس سروس استعمال کرنی شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی طرف سے ایکسپریس میٹرو بس سروس کی بندش پر احتجاج کیا گیا ہے اور اس کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مگر لگتا نہیں ہے کہ اب جلد یہ بس سروس دوبارہ شروع ہو –