کل سعودی عرب میں مسجد نبوی میں موجود لوگوں نے شہباز شریف اور ان کے ساتھ آئے 13 افراد کے خلاف احتجاج کیااور انہیں برا بھلا کہا اور غدار اور چور چور کے نعرے لگائے جس کے بعد انہیں فوری طور سے وہاں سے نکالا گیا اس کے بعد آج انہیں دوبارہ روضہ رسول پر حاضری کے لیے لایا گیا اس بات پر پاکستانی حکومت نے سعودی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ ان افراد کو قانون کے دائرے میں لاکر سخت سزا دی جائے
رانا ثنااللہ وفاقی وزیر وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر قمر زمان قائرہ کی پریس کانفرنس کل کے افسوس ناک واقعہ کے بارے میں بات چیت https://t.co/LnahHYhUqx
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جمعہ کو کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے عاجزی سے درخواست کرے گا کہ مسجد نبوی میں نعرے لگانے والوں اور وزراء کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیر نے ان خیالات کا اظہار آج مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔