رانا ثنا اللہ نے عراق سے ملنے والے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کروادیے

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دورہ عراق میں ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔مگر سوال یہ ہے کہ جب عمران خان کو ایک گھڑی پر قابل گرفت کیا گیا ہے تو باقی حکومتی افسران اور عہدیداران جنھوں نے ماضی میں توشہ خانے سے تحائف لیےاپنے آپ کو بری الزمہ کیسے کرسکتے ہیں -آج نہیں تو کل وہ بھی اسی قانون کی گرفت میں آ ئیں گے اور پھر ان کے پاس دینے کو کوئی جواب نہیں ہوگا –

 

 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے دورہ عراق میں ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہیں،یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیئے تھے۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا ہے ۔مگر اب کسی کی بھی جان چھوٹنے والی نہین ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے ماضی میں توشہ خانے سے لیے جانے والے تمام تحفوں کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرلیا ہے -اب ہمایوں دلاور کے اس فیصلے کے بعد باقی لوگوں کو بھی توشہ خانے سے ملنے والے تحائف کا حساب دینا پڑے گا –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور