رانا ثنااللہ کی ایک بار پھر صدر مملکت عارف علوی پر تنقید

کل پاستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا دن ہوگا اس روز ملک بھر سے تحریک انصاف اورع عمران خان کے چاہنے والے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے راولپنڈی پہنچیں گے جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا ملک کو کرنا پڑ سکتا ہے -اسی لیے آج ایک بار پھر رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کو وارن کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے ایڈونچر سے باز رہیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے دوران راستے بند کیے تو حکومت اپنا کام کرے گی۔

ہماری اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے، پی ٹی آئی ضرور دھرنا دے لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائے، یہ ڈیڑھ دو ہزار لوگوں کا سمندر لے کر آئیں گے۔ وزیر داخلہ نے پاکستان کے سپریم کمانڈر کو بھی نہ بخشا ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے دوبارہ ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے عہدے کے لائق نہیں ہیں، وزیراعظم اپنی جماعت کے ساتھ مشاورت کر سکتا ہے جبکہ صدر مملکت نے رسمی طور پر سمری پر دستخط کرنے تھے۔اس کے لیے عمران خان کے پاس جانے کی ضرورت نہیں تھی –

 

ان کا الزام تھا کہ صدر مملکت نے آئینی ذمے داری کو سیاسی رخ دیا، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر صدر عارف علوی اور عمران خان بے نقاب ہو گئے ہیں۔تاہم انھوں نے اس پر بات نہیں کی کہ ملک کا وزیراعظم کس حیثیت سے اپنے اس بھائی سے مشورے کے لیے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ پہنچا جس پر ملک میں مقدمہ چل رہا ہے اور جو آج بھی عدالتوں کو مطلوب ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی