رانا ثنااللہ کو عدالت نے 25 جون کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا

پاکستان مسلم لیگ کے سینئر راہنما اور وفاقی وزیرداخلہ کو ایک بار پھر منشیات کیس میں عدالت نے فرد جرم کے لیے طلب کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے 25جون کو طلب کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاءدلائل دیں -عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ کی پراپرٹی اور منجمد شدہ بینک اکاونٹس کھولنے کی درخواست پر جواب طلب کیا گیا ہے

رانا ثنااللہ پر 15 کلوگرام منشیات رکھنے کا الزام ہے کو گزشتہ حکومت میں ان کے خلاف بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ منشیات ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے جس کے بعد رانا ثنا اللہ کو کئی ماہ تک جیل میں پابند سلاسل رہنا پڑا تھا

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری