رانا ثنااللہ نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے دی

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے بڑی بڑی بڑھکیں ماری جارہی ہیں کہ رانا ثنا اللہ کے لاہور میں آنے پر پابندی لگانے پر غور ہورہا ہے اس کی سمری بھی تیار ہوگئی ہے بس میں نے دستخط کرنے ہیں

رانا ثنااللہ کو پی ٹی آئی والوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں کیونکہ ان پر الزام ہے کہ ان کے ظالمانہ حکم پر 25 مئی کو پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا تھا ،شیلنگ بھی کی تھی اور تحریک انصاف کے کارکنان کے گھروں پر رات کو چھاپے مارے گئے تھے اور ان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج دو ٹوک فیصلہ آیا ہے اگر کسی نے گورنر راج کی غلطی کی تو بیوقوفی ہوگی، یہ گھنٹوں بھی نہیں چل پائے گا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ گورنر راج لگانے والا منہ کی کھائے گا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور