راناثنااللہ بس بڑھکیں مارنے والے سلطان راہی ہیں ؛ اے این پی رہنما زاہد خان

حکومت کے اتحادی عوامی نیشنل پارٹی کے اہم رہنما زاہد خان شہباز حکومت کی 73 رکنی کابینہ پر برس پڑے ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ سلطان راہی کی طرح صرف بڑھکیں مارنے کے لیے رکھے گئے ہیں ان سے کوئی ڈھنگ کا کام نہیں ہوتا – اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ نااہل حکومت کے ان تمام فیصلوں میں ان کی پارٹی شامل نہیں ہے
زاہد خان ایک نجی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں پی ٹی ائی پر شدت پسندوں کی حمایت کا الزام لگایا زاہد خان نے پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو بھی نہ بخشا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا وزیر اعلیٰ ماضی میں طالبان کو اسلحہ سپلائی کرتا رہا ہے جبکہ مراد سعید کا گھر طالبان کی پناہ گاہ تھا ان کی یہ بات ٹویٹر پر وائرل ہورہی ہے �
 

انھون نے یہ حکومت سے بھی گلہ کیا کہ اے این پی کے حکومتی اتحاد کے باوجود کوئی اہم عہدہ نہیں ملا ان کا کہنا تھا کہ ان کی گڈ گورننس کا یہ عالم ہے کہ تین صوبوں میں ان کا گورنر نہیں ہے جو اپنی مرضی سے گورنر نہیں لگا سکتے وہ عوام کی کیا خاک خدمت کریں گے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی