کہتے ہیں قسمت کسی بھی وقت پلٹ سکتی ہے ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ورجینیا کے شہری کے ساتھ ہوا جو راشن خریدنے کے لیے چند ڈالر لے کر گیا اور واپس لاکھوں ڈالر کے ساتھ گھر لوٹا – ٹرک ڈرائیور رسل گومز کی زندگی جب اس نے راشن پر پڑی لاٹری خریدنے کا فیصلہ کیا -اور چند لمھوں مین کی تقدیر بدل گئی -غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیور رسل گومز رات کے کھانے کی تیاری کیلئے اپنے علاقے میں موجود قریبی راشن کے سٹور پر گیا جہاں اس نے لاٹری کے ٹکٹ کو دیکھ کر اپنی قیمست آزمانے کا فیصلہ کیا۔
شاپنگ مکمل کرنے کے بعد رسل گومز نے پارکنگ میں پہنچ کر جیسے ہی اپنے لاٹری ٹکٹ کو سکریچ کیا تو اس کی آنکھیں 5 لاکھ ڈالر کی رقم دیکھ کر پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔رسل گومز نے کہا کہ پہلے تو اسے یقین نہیں آیا اور اس کیلئے یہ اس کی زندگی کا سب سے حسین موقع تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنی خوشی پر قابو پانے کے بعد میں نے فوری طور پر اپنے اخراجات کی منصوبہ بندی شروع کر دی کیونکہ بہت سی خواہشات ہیں جسے میں پورا کرنا چاہتا ہوں کام کر کر کے تھک چکا تھا ا س لیے سب سے پہلے میں چھٹیاں منانے جانا چاہتا ہوں۔