راحت فتح علی خان ظالم اور منافق شخص ہے ؛ساحر علی بگا

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے ساتھی موسیقار راحت فتح علی خان کو نہ صرف ظالم اور منافق قرار دیا بلکہ اپنے ٹویٹ کے ذریعے لعنت بھی بھیج دی ۔یہ دونوں گلوگار ماضی میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں مگر اب ان میں سخت اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جس کا اظہار آج انھوں نے ایک سوشل پوسٹ کے ذریعے کیا اب راحت فتح علی خان کی جانب سے بھی تگڑا جواب آنئے گا کیونکہ وہ بھی غصے کے بہت تیز ہیں اور مار پیٹ بھی کرلیتے ہیں –

تفصیلات کے مطابق گلوکار ساحر علی بگا نے نصرت فتح علی کے بھانجے راحت فتح علی خان کے لیے کئی ہٹ گانے بھی کمپوز کیے ہیں۔ دونوں موسیقار کئی سالوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں کیونکہ حال ہی میں ساحر علی بگا نے سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کے خلاف سخت الفاظ میں پوسٹ جاری کی۔ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ