راجہ ریاض اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات بے نتیجہ رہی ؛ کل پھر مشاورت کریں گے

قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، دونوں کے درمیان ملاقات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا، تاحال کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا .ملاقات کے بعد راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو نگران وزیراعظم کے کیلئے 3نام دیے جبکہ وزیراعظم نے بھی نام پیش کیے،ان کی اور وزیراعظم کی ملاقات تقریباًایک گھنٹہ جاری رہی۔راجہ ریاض کا مزید کہناتھا کہ 6نام سامنے آچکے ہیں ,انہوں نے وزیراعظم کو کہا کہ آپ میرے ناموں پر غور کرلیں میں آپ کے ناموں پر کرلوں گا۔

 

 

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم نے آئین کی روشنی میں قائد حزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی.ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قائد حزبِ اختلاف راجہ ریاض کے مابین نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل، یعنی 11 اگست کودوبارہ مشاورت کی جائے گی۔نگران وزیراعظم کا مسئلہ وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کرتا جارہا ہے -اگرچہ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ان کی اگلی نشست میں معاملات حل ہوجائیں گے مگر حالات بتارہے ہیں کہ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا -کیونکہ 13 رکنی اتحادی حکومت کبھی ایک نام پر متفق نہیں ہوگی ہر پارٹی چاہے گی کہ نگران وزراعظم اس کی جماعت کی مرضی کا ہو –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور