راجن پور ضمنی انتخاب:پی ٹی آئی کے محسن لغاری 90 ہزار ووٹ لے کر کامیاب

این اے 193کی نشست تحریک انصا ف کے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر گزشتہ روز 26 فروری کو جام پور میں انتخاب ہوا ۔این اے 193 راجن پور کے ضمنی الیکشن میں تمام 237 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوگیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری نے 35 ہزار 174 ووٹوں کی بھاری لیڈ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو شکست دے دی۔

 

 

 

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے عمار اویس لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی 20 ہزار 74 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز