تفصیلات کے مطابق آر پی او محمد سلیم نے گورچانی ٹرمینل کے قریب بس ڈرائیور کی جانب سے خاتون مسافر سے زیادتی کا نوٹس لے لیا تھا۔ خاتون چیچہ وطنی سے کوٹ مٹھن جارہی تھی کہ ڈرائیور نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈرائیور بس چھوڑ کر خاتون سے زیادتی کے بعد فرار ہوگیا۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ آر پی او نے ٹیموں کو حکم دیا ہے کہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

اسی طرح کے ایک واقعے میں 4 جولائی کو ایک خاتون کو بھکر سے کراچی جاتے ہوئے مسافر بس کے کنڈیکٹر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
جام پور پولیس میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق، خاتون کراچی سے بھکر کے لیے خود سفر کر رہی تھی کہ بس مسافروں کے کھانے کے لیے ایک ہوٹل پر رکی۔
کنڈکٹر نے اسے بس میں سوتے ہوئے دیکھا جب باقی سب کھانا لینے گئے ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ اسے زبردستی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لے گیا اور اس کی عصمت دری کی۔