رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع شروع

رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع آج سے شروع ہوگا جہاں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے،2500سے زائد پولیس ا ہلکا ر،2200لٹھ بردار تبلیغی کارکنان ڈیوٹی سرانجام دینگے،تبلیغی اکابرین رائیونڈ پنڈال پہنچ گئے-

اجتماع گاہ جانیوالے راستوں پر عبادت گزاروں کی حفاظت کی غرض سے 150 سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں،اس کے علاوہ غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ہے جہاں 10 ہزار سے زائد غیر ملکی مہمان پہنچ چکے ہیں، جن کی اجتما ع کے اختتام تک تعدا د 50ہزا ر سے زائید متوقع ہے،پنڈا ل کے اطراف میں ڈولفن، اور ایلیٹ فورسز کی گاڑیاں دن رات گشت پر مامور کردی گئی ہیں

 

اجتماع کے آخری روز رائیونڈ مسافروں کی سہولت کی غرض سے شٹل ٹرین چلائی جائیگی،عالمی اجتماع کے پیش نظر محکمہ صحت نے منی ہسپتال قائم کرنے کیسا تھ ڈسپنسریاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،پنجاب حکومت کے تمام اداروں کے امدادی کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا ہے جہاں شرکائے اجتماع کی نگرانی کی جائیگی-پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے

اجتماع میں شریک افراد کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے اس کے علاوہ شرکاء کو تیار کھانا مہیا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر کنٹینز قائم کردی گئی ہیں جہاں نماز کے اوقات کے علاوہ سستاکھانا دستیاب ہوگا،اجتماع کے پہلے روز 2لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔اجتماع کے آخری روز دعا ہوگی اور پھر دنیا بھر سے آئے افراد اپنے اپنے علاقوں شہروں اور ملکوں کو واپس لوٹ جائیں گے –

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل