اللہ پاک کے فضل وکرم سے کرونا کا خوف دور ہوتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب دنیا بھر میں کرونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری مکہ مکرمہ سے آئی ہے جس میں بیت اللہ کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے افراد اب حجر اسود کا بوسہ دے سکیں گے کیونکہ کرونا کی وجیہ سے لگائی گئی حفاظتی دیوار ہٹا دی گئی ہے
الحمد للہ آج 2.5 سال بعد خانہ کعبہ سے رکاوٹیں ہٹا لیں گئیں ۔ حجراسود کو بوسہ، حطیم میں نفل کی ادائیگی دوبارہ شروع ۔ یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے ۔ ہم سب کو بار بار حرمین الشریفین کی حاضری نصیب فرما ۔ آمین pic.twitter.com/BiUV1qpGNf
اڑھائی سال کے بعد خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی ریکاوٹیں ہٹا دی گئیں ، عمرہ زائرین جو حجر اود کو بوسہ دینے کے لیے تڑپ رہے تھے اب حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے ۔
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ ایوان شاہی نے بیت اللہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دی ، اب زائرین حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے اور حطیم میں نوافل بھی ادا کر سکیں گے ۔