دیر دھماکے میں پاک فوج کے جوان شہید: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: دیر، خیبرپختونخوا میں آئی ای ڈی ڈیوائس کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے برال میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

شہید سپاہی ساجد علی کا تعلق کوٹلی آزاد جموں و کشمیر سے تھا جبکہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق پونچھ آزاد جموں و کشمیر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Image Source: Quartz

دن 6 جولائی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران ایک 23 سالہ سپاہی شہید ہوگیا۔

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کے پی کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران نوشہرہ کے 23 سالہ سپاہی وحید خان نے جام شہادت نوش کیا۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب