دہی خریدنے کے لیے ٹرین روکنے والے ڈرائیور کی شامت آگئی: معطل ہوگیا

دہی خریدنے کے لیے مسافر ٹرین کو روکنا پاکستان ریلوے کے ایک انجن ڈرائیور کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا -شاپنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے اسے اور اس کے اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا۔ڈرائیور رانا محمد شہزاد نے لاہور کے نواحی علاقے کانا کچے میں دودھ کی دکان سے دہی خریدنے کے لیے مسافر ٹرین کو روکا تھا ۔

ایک راہگیر نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کی وجہ سے متعدد شکایات ریلوے حکام تک پہنچیں جس پر انہوں نے اور وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے رانا شہزاد اور ان کے اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار حسین کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے اعتراف کیا کہ اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں –

کیونکہ ہزاروں مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنے کی قیمت پر ڈرائیوروں کی جانب سے آپریشن کوڈ کی خلاف ورزی پر شاید ہی کوئی جانچ پڑتال کی گئی ہو۔مسافروں کو بھی چاہیے کہ اگر اس قسم کی صورتحال ان کے ساتھ پیش آئے تو فورا اپنے کیمرے کا استعمال کریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں پھر دیکھیں یہ کیسے اس طرح کی نامعقول حرکات کرتے ہیں

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی