دہشت گردی کی نئی لہر: سی ٹی ڈی کی تشکیل کی تجویز

نیکٹا نے نیشنل سی ٹی ڈی کی تشکیل کی تجویز پیش کی۔
اسلام آباد: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے حکومت کو دہشت گردی کی حالیہ نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنانے کی تجویز دی ہے۔

Image Source: The Express Tribune

یہ تجویز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر رائے طاہر نے حکومت کو بھیجی تھی۔ تجویز کے مطابق وفاقی سطح پر نیکٹا کی نگرانی میں نیشنل سی ٹی ڈی بنائی جائے، جس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔
حکومت کو تجویز دی گئی کہ مرکز میں نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے اور صوبائی سی ٹی ڈی اپنے طور پر آپریشن جاری رکھ سکے گی جبکہ نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں آپریشن کر سکے گی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سی ٹی ڈی کا ابتدائی تخمینہ 2 ارب روپے ہے۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سی ٹی ڈی کو موجودہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بنایا جائے۔
حال ہی میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں کوئٹہ کے بلیلی علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت کم از کم تین افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوئے۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف