دہشتگردوں کا پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ ارض وطن کے 2 سپوت حسنین اشتیاق اور عنایت اللہ دھرتی پر قربان

وطن کی حفاظت پر معمور پاک فوج کے جوانوں کا امتحان ختم ہونے میں ہی نہیں آرہا -پاک فوج کے یہ جوان 1994 سے قربانیاں دیے جارہے ہیں ملک بھر کے مختلف بارڈرز سے ان کو نشانہ بنایا جارہا ہے -آج دہشتگردوں نے پاک ایران بارڈر کا انتخاب کیا اور وطن کے ان سپوتوں پر حملہ کردیا -پاک ایران سرحد پر پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیاہے،حملہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ سنگوان میں کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی میں موجود چوکس جوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جوانمردی سے لڑے ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا ۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 جوان وطن پر قربان ہو گئے ، شہید جوانوں میں سپاہی حسنین اشتیاق اور عنایت اللہ شامل ہے، شہید سپاہی حسنین کا تعلق ڈی جی خان، عنایت کا جھل مگسی سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے، ایرانی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں ۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف