دھمکی آمیز کال کاڈرامہ رچا کر سوشل میڈیا پر فوج کو بدنام کرنے والا شخص دھر لیا گیا

SSUCv3H4sIAAAAAAAACpySTW7DIBCF95V6B4t1kGxjx3GvUnUxDDhGJRABblVFuXsxmIp1d55vmPfmx4/Xl6YhHLxC8tY89ijGSuvNBwdBWRNxezq4k0ZIVxMpVLBOga4hh4CrgZuM0Gxa7/iZksQHCJuXfjc7EEKQ16iR4Z9E7ug9x01JpGSsiClCThXzG0+soCz+r8r88VGmgas0+JMargZxUkvIgxw9kkmg6Fo+0QUk0KGdRwrIF8qHmQPjIGbE5JKlyed3kO5WrwI2oWy1hS+LoPcHrHK+O4XKXKsyG9Z0lVKGdjPB7S2TbhrLsERbeweu96ssUVYWvoL3sUIUXnlh/A3srbIyNqSZjxUSEY+XfFjfM8ba9tKN8+XSnbvjQT74qqJO6qgIxRg/lainV3sHZDwDMjYhRVgWOvCBUxDY0062/cyRXThr4xafvwAAAP//AwAIO359ugIAAA==

ابھی چند روز قبل ایک ویڈیو وائل ہوئی تھی جس میں ایک شخص جو گاڑی میں بیٹھا تھا اس کو ایک نامعلوم نمبر سے کال آتی ہے جس پر وہ اس سے غصے میں گالم گلوچ کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ یہ کال اسے ایجنسیوں کی طرف سے کی جارہی ہے مگر پھر ایجنسیوں نے اس بندے کو پکڑ کیا اور اب اس سے ایک اور ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے -اس ویڈیو بیان میں ایک نوجوان اپنے اس سارے کھیل پر شرمندہ دکھا ئی دے رہاہے اور اپنی جھوٹی کال کا اعتراف کرکے پوری قوم سے معافی مانگ رہا ہے –

 

 

اس شخص نے بتایا کہ میرا نام شفیق ہے اور میں جہلم کا رہائشی ہوں ، میں نے اپنے لیڈر عمران خان اور فواد چوہدری کے کہنے پر اپنے ایک دوست کا نمبر پرائیویٹ نمبر کے نام سے محفوظ کیا اور پھر اسے کہا کہ مجھے کال کرے، اس نے مجھے فون کیا تو میں نے اسے گالیاں دیں اور اس نے مجھے کہا کہ اپنی ویڈیوز ڈیلیٹ کرو ہم نے اپنی گفتگو سے یہی ظاہر کیا کہ یہ میری اور خفیہ ایجنسی کے ادارے کے درمیان گفتگو ہے ، میں نے عمومی تاثر یہی دیا کہ ہمیں خفیہ ایجنسی یا پھر کسی ادارے کی جانب سے کال آ رہی ہے ، پھر میں نے یہ کال سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی ، اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ویڈیو بنانے کا مقصد اداروں کی بدنامی کرنا تھا ، شفیق کا آخر میں کہنا تھا کہاس حرکت پر میں معذرت خواہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں ، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کی باتوں میں آ کر ملک یا اس کے اداروں کو نقصان نہ پہنچائیں چاہے بلکہ ان کو سپورٹ کریں خواہ وہ عمران خان ہوں یا پھر فواد چوہدری ان کی باتوں مین نہ آئیں
جنونی کارکنان کی جانب سے اس طرح کی حرکات و سکنات معاشرے میں انتشار پیدا کرتی ہیں -ان کی وجہ سے ملک کی بھی بدنامی ہوتی ہے اور اس سیاسسی جماعت کی بھی – حکومت عدلیہ اور اداروں کو چاہیے کہ جو بھی اس طرح کی حرکت کرکے ادروں کو بدنام کرے اسے پابند سلاسل کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی ذلیل حرکت نہ کرے

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

اداکار راشد محمود 701 یونٹ اور45 ہزار کا بجلی کابل دیکھ کر رو پڑے

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ