دوہرا جھٹکا: آسٹریلیا نے بھارت سے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹرافی بھی چھین لی

گزشتہ سال بھارت میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا -بھارت ابھی اپنا پہلا غم بھی نہیں بھولا تھا کہ آج اس کو دوسرا بڑا جھٹکا پھر سے لگ گیا -آئی سی سی انڈر 19 کے فائنل میچ میں ایک بار پھر آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے ہرا دیا۔


اس سےپہلے آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے، کپتان ہیوویبکن نے 48، ہرجاس سنگھ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے -جس کے جواب میں بھارت کی ساری ٹیم 174 رنز پر آؤٹ ہو گئی، بھارتی بلے باز آسٹریلیا کی طوفانی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ، 2صفر پر پویلین لوٹے اور 5 ڈبل فگرز میں بھی نہ داخل ہو سکے۔ ادرش سنگھ 47 اور موروگن ابھیشیک 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اور یوں بھارتیوں کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا -اس سے پہلے کھیلے گئے سیمی فائنل میچز میں بھارت ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچا تھا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی