پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے ایک خوشخبری امریکہ سے آئی ہے -امریکہ میں ہونے والی کرکٹ لیگ کے لیے پی سی بی سے کھلاڑی مانگے گئے ہیں -امریکہ کی ’میجر لیگ کرکٹ‘ کی انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق میجر لیگ کرکٹ کی طرف سے پی سی بی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی لیگ میں شمولیت کی منظوری دے۔
اس کے جواب میں پی سی بی انتظامیہ کی طرف سے امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ کی انتظامیہ کے سامنے ایک شرط رکھی گئی ہے۔ پی سی بی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کا کوئی قومی کرکٹر ایم ایل سی ڈرافٹ میں منتخب ہو جاتا ہے تو ایم ایل سی تلافی کے طور پر پی سی بی کو فی ڈیل 25ہزار ڈالر فیس ادا کرے گی
۔
رپورٹ کے مطابق ایم ایل سی انتظامیہ کی طرف سے پی سی بی کی اس شرط پر غوروخوض کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میجر لیگ کرکٹ رواں سال 13جولائی سے امریکہ میں شروع ہو رہی ہے، جو 30جولائی تک جاری رہے گی۔اس لیگ میں دنیا بھر سے کرکٹرز شامل ہو رہے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسے پاستانی کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بنتے ہیں اور ان کے ہاتھ کتنی دولت لگتی ہے –