دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی میچ پر گرفت مضبوط: پاکستانی ٹیم 148 پر ڈھیر

کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میںآسٹریلین باؤلرز نے پاکستانی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا -آسٹریلیا کی باؤلنگ کے سامنے پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہو ئی اور پوری ٹیم 148 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اس طرح آسٹریلیا کو 408 رنز کی برتری حاصل ہوگئی سب سے زیادہ 36 رنز بابر اعظم نے بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

 عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے ، ان کے ساتھ آنے والے امام الحق بھی قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور صرف 20 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ۔ فواد عالم صفر ۔محمد رضوان اور فہیم اشرف بھی ٹیم کو کوئی سہارا فراہم نہیں کر سکے ، 6 اور 4 سکور بنا کر واپس لوٹ گئے ، ساجد خان پانچ سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 556 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پاکستان کے سامنے رکھ دیا ، آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ الیکس 93 رنز کے ساتھ دوسرے ، سٹیون سمتھ 72 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ان کے علاوہ ڈیوڈن وارنر 36 ، نتھان لیون 38 ، ٹراوس ہیڈ 23 ، کیمرون گرین 28 ، مچل سٹارک 28، پیٹ کیومنز 34 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، نعمان علی اور بابراعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

میچ کےتیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے ہیں

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے