دوسری شادی کے خواہشمند مرد اللہ سے ڈریں پہلی بیوی سے نہیں : عامر لیاقت

عامر لیاقت جو اس وقت 50 سال کے ہونے والے ہیں انھوں نے 18 سالہ دانیہ شاہ سے شادی کی تو ٹویٹر پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے آج عامر لیاقت نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وزیر اعظم نے انہیں فون کرکے شادی کی مبارک باد دی ہے، وہ وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے شادی کی مبارک باد دی۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے گزشتہ روز لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دنیہ شاہ نامی لڑکی سے تیسری شادی کی ہے۔ گزشتہ روز ہی ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے خلع کا اعلان کیا تھا۔عامر لیاقت نے کہا کہ انہوں نے شادی کی ہے کبھی حرام رشتے نہیں رکھے، انہوں نے  ہمیشہ حلال رشتوں پر یقین رکھا ہے، اللہ نے ایک سے زائد شادیوں کا حکم دیا ہے، انھوں نے بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آنے والے خاندانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم بھارت سے ہجرت کرکے ضرور آئے ہیں لیکن بھارتی کلچر کو اپنے اوپر سوار نہ کریں –

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ  بھارت میں ایک شادی پر اکتفا کیا جاتا ہے لیکن اسلام زیادہ شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، لوگ پہلی  بیوی سے ڈر کر دوسری شادی نہیں کرتے،  جو  بھی دوسری شادی کا خواہش مند ہے وہ اللہ سے ڈرے اور بیوی سے نہ ڈرے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب جنوبی پنجاب کے داماد ہوگئے ہیں تو کیا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بھی کام کریں گے، اس سوال پر عامر لیاقت نے کہا کہ اس شادی سے دو محروم قومیں ایک ہوئی ہیں، یعنی سرائیکی اور مہاجر، دونوں ہی کے صوبے کے بارے میں سوچیں گے، قائد اعظم نے بھی اپنے 14 نکات میں کہا تھا کہ کراچی کو ممبئی سے علیحدہ کیا جائے، کراچی کبھی سندھ کا حصہ تھا ہی نہیں۔

عامر لیاقت نے مردوں کو حرف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر مرد حضرات شادی کے بعد دوسری خواتین پر نظریں رکھتے ہیں یہ ان کی فطرت میں شامل ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ نے مرد کی لیے 4 شادیوں کی گنجائش رکھی ہے

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی