دوسرا ٹیسٹ میچ پہلا روز :آسٹریلیا کے 3و کٹوں کے نقصان پر 187 رنز

آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ میچ بڑے مارجن سے اپنے نام کیا تھا اس کے بعد آج سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا -آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر3 وکٹوں کا نقصان اٹھاتے ہوئے 187 رنز بنا لیے ہیں۔آج بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 رنز کے مجموعی سکور پر فرسٹ سلپ پر کھڑے عبداللہ شفیق نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کیا جب وہ صرف 2 رنز بنا کر کیریز پر موجود تھے ۔اس کے بعد دونوں اوپنرز نے 90 رنز کی شراکت قائم کی، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی وکٹ وارنر کی گری جو 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کینگروز کی دوسری وکٹ 108رنز کے مجموعے پر گری جب عثمان خواجہ 101 گیندوں پر 42 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے، ۔آسٹریلیا کی تیسر وکٹ 154 رنز پر سٹیون سمتھ کی گری جو 26 رنز پر عامر جمال کا نشانہ بنے ۔قومی ٹیم میں میلبرن ٹیسٹ میچ کیلئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، فہیم اشرف اور خرم شہزاد کو آرام دے کر ان کی جگہ محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے-

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی