ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے352رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 351رنزبنائے۔ آج حارث رووف کے لیے بدترین دن تھا -انہوں نے 9اوورز میں 97سکور کھائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 48، مچل مارش 31، سٹیو سمتھ 27، مارنس لبو شگنے 40، میکسوئل 77اور جوش انگلس 48سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ کیمرون گرین 50سکور کر کے ناٹ آوٹ رہے۔ شاہین آفریدی اور حسن علی کوئی وکٹ نہ لے سکے ۔ اسامہ میر 2جبکہ حارث روف، شاداب خان ، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا –
جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے -پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے شاندار 90 رنز بنائے اور پھر وہ دوسرے کھلاڑیوں کو موقع دینے اور پریکٹس کرانے کے لیے گراؤنڈ سے باہر آگئے ان کا بھر پور ساتھ افتخار احمد نے دیا جنھوں نے 83 رنز بنائے -پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 50 رنز بنائے -پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقسان پر 337 رنز بنائے -اس طرح آسٹریلیا نے یہ میچ 14 رنز سے جیت لیا –
دوسرا وارم اپ میچ : آسٹریلیا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا دیا
27