دوست مزاری اورعلی حیدرآؤٹ : واثق قیوم نئےڈپٹی سپیکرمنتخب

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی پر اپنا مکمل قبضہ جما لیا ہے -پہلے پرویز الہی وزیراعلیٰ بنے پھر کل سبطین خان نے سپیکر کے عہدے پر قبضہ جمایا اور آج علی حیدر گیلانی نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے سے بائیکاٹ کرکے واثق قیوم کو بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کروادیا

مسلم لیگ ن نے علی حیدر گیلانی کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے کاغذات اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کروا دیے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سبطین خان 185 ووٹ لیکرسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملک کھوکھر نے 175 ووٹ حاصل کیے تھے۔گزشتہ روز ہی پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد منظور کی تھی۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟