دوستی یاری نے پاکستان کو ایشیا کپ سے محروم کردیا

پاکستان کل سری لنکا کے ہاتھوں ایشیا کپ کا فائنل ہا گیا -اگرچہ پاکستان کی یم سری لنکا کی ٹیم سے بہت بہتر تھی مگر میرٹ کے قتل عام اور اپنے دوستوں کو ٹیم میں کھلانے کا شوق پوری قوم کو بھاری پڑ گیا
اس پر آج پاکستان کے مشہور آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی ٹویٹر کے ذریعے اظہار خیال کیا پاکستان کی تاریخ مین یہ شائید پہلی بار ہوا کہ ٹی ٹونٹی میں 8 وکٹیں باقی ہونے کے باوجود اتنی سلو بیٹنگ کی گئی کہ پاکستان 10 اووروں

 

کے بعد ہی میچ سے باہر ہوگیا تھا آخری 5 اووروں میں 70 رنز رہتے تھے
اس کے برعکس سری لنکا نے 5 کھلاڑی کھونے کے بعد بھئی رن ریٹ گرنے نہیں دیا اور میچ میں واپس آئے

بابر کا عماد وسیم اور شرجیل خان کو سکواڈ میں شامل نہ کرنااور حیدر علی کو ایک بھی میچ نہ کھلانا بہت سے سوالیہ نشان چھوڑ گیا -آج ٹویٹر ٹرینڈ بتا رہے ہیں کہ قوم پوری طرح جانتی ہے کہ ہم یہ ٹورنامنٹ کیوں ہارے جب تک میرٹ کا قتل جاری رہے گا حقدار کا حق مارا جاتا رہے گا پاکستان (کیا کوئی بھی ملک) کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیت پائے گا بابر کو بھی چاہیے کہ اگر اوپنر کی حیثیت سے رنز نہیں بن رہے تو ون ڈاؤن پر آکر کھیلے کیونکہ اگر اب انگلینڈ کے خلاف بھی ان کی ٹیم کی یہی حالت رہی تو ٹی- 20 میں بھی قوم کو مایوسی ہوگی –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے