دوران سماعت دلائل نہ دینے پر وکیل فیاض شیرازی پر 2 لاکھ جرمانہ

سپریم کورٹ نے غیرضروری مقدمہ بازی پر وکیل کو 2لاکھ روپے جرمانہ کردیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کے پاس کوئی گراؤنڈ موجود نہیں، پھر بھی درخواست دائر کی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ہم موقع دے رہے ہیں لیکن آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں،سماعت شروع ہونے سے پہلے کے کام آپ اب بتا رہے ہیں، ہائیکورٹ نے آپ کو کم جرمانہ کیا، زیادہ ہونا چاہئے تھا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دلائل نہ دینے پر وکیل کی سرزنش کردی،چیف جسٹس پاکستان نے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ کیس کے میرٹ پر دلائل دیں،بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟وکیل فیاض شیرازی نے کہاکہ ہمارا کیس زائد المعیاد ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے آپ کہہ رہے ہیں زائد المعیاد ہے،آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں،آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔قاضی فائز عیسی نے وکیل کے غیر سنجیدہ رویے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا -اس کے بعد اب کسی وکیل کی جرات نہیں ہوگی کہ وہ غیر ضروری درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچے اور عدالت کا قیمتی وقت برباد کرے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم