پاکستان میں اس وقت سیاست کا بخار عروج پر ہے لوگ اس بیماری میں اس قدر مبتلا ہوگئے ہیں کہ اپنے لیڈر کی خاطر جان دینے کی بات کرتے کرتے اب جان لینے پر اتر آئے ہیں کل سوات کے نزدیک کیٹلانگ انٹرچینج پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بس میں گفتگو کے دوران سیاست نے ایک شخص کی جان لے لی اطلاعات کے مطابق دو بھائی وقاص الدین اور رحیم الدین تیمر گرہ جانے والی اس بس میں سفر کر رہے تھے۔ دوران سفر ان دونوں کی ایک اور مسافر کے ساتھ سیاسی بحث شروع ہو گئی اور نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی۔ ایک بار دیگر مسافروں نے ان تینوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرا دیا مگر بات یہیں تک نہ رکی۔
تیسرے نامعلوم مسافر نے ان دونوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا اور پھر فون کرکے اپنے رشتہ داروں کو کیٹلانگ انٹرچینج پر بلا لیا جنہوں نے وہاں اسلحے کے زور پر بس روک لی اور پھر اس کے بعد وقاص الدین اور رحیم الدین کو نیچے اتار کر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ملزمان نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ دونوں کو پیٹنے کے بعد گولیاں مار دیں جس کے باعث رحیم الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ وقاص الدین کو انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوران سفر سیاسی گفتگو پر جھگڑا ؛ایک بھائی ہلاک دوسرا زخمی
19