دنیا میں عالم چنا سمیت جتنے بھی دراز قد لوگ آئے ان کے لیے زندگی کسی عزاب سے کم نہیں رہی ان کو خاص قسم کے جوتے بنوانے پڑے چلانے کے لیے علیحدہ بنائی گئی گاڑی کا بندوبست کرنا پڑا اور زیادہ خوراک کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر عالم شباب میں ہی اس دنیا کو خیر باد کہہ گئے -اب ایک اور طویل قامت شخص کے بارے مین خبر آئی ہے کہ ان کو بھی اچانک طبیعت بگڑ جانے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے -دنیا کے طویل القامت شخص نصیرسومرو کی طبیعت خراب ہوگئی۔
اہلخانہ نے بتایا کہ نصیر سومرو کو گلستان جوہر کے نجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، نصیر سومرو کو کئی برس سے سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں میں درد ہے۔اہلخانہ کے مطابق نصیر سومرو نے طویل القامت ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور نام کمایا۔نصیر سومرو کے بھانجے نے اپیل کی ہے کہ ماموں کی جان بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
دنیا کے طویل القامت شخص نصیرسومرو کی طبیعت خراب ؛ہسپتال داخل
23
previous post