دنیا کی پہلی گرین لاٹری ’’او ملینیئر‘‘ پاکستانی نژادمحمد یوسف کے نام

بہت سے پاکستانی یو اے ای کی محفوظ لاٹری میں کڑوروں روپے جیت چکے ہیں -محفوظ کی اس کامیابی اور دنیا بھر میں مقبول ہونے کے سبب اب یو اے ای میں عمان میں شروع کی جانے والی بھی لاٹری کا آغاز کردیا گیا -جہاں قرعہ پاکستانی کے نام نکلا اور دنیا کی پہلی گرین لاٹری ’’او ملینیئر‘‘ پاکستانی نژاد اور سعودی عرب کے رہائشی محمد یوسف نے جیت لی۔انہوں نے لکی ڈرا کے ذریعے 5لاکھ درہم جیتے جو کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً37کروڑ49لاکھ6ہزار403 روپے بنتے ہیں،

2022 میں عمان میں شروع کی گئی ’’او ملینیئر ‘‘ لاٹری نے 2023 میں اپنا دائرہ کار متحدہ عرب امارات تک پھیلا یا۔ ماحولیاتی پائیداری سے جڑا لاٹری پروگرام ‘Oasis Park’ انیشی ایٹوکی حمایت کرتا ہے، جس سے خطے کو ایک سبز پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے وژن کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔ ہر ٹکٹ کے ساتھ، شرکاء کو بڑا انعام جیتنے ،درخت لگانے اور سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے