دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نےعوام پر پھر پٹرول بم گرادیا

بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکومت نے اپنی حکومت بچانے کے لیے عوام کو دیوالیہ کردیا -ہر وہ فیصلہ کیا گیا جس سے ہر امیر اور غریب پاکستانی متاثر ہوا -دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تب بھی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے اضافے کے بعد 293 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 56 پیسے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔حکومت کی یہی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ہی وہ اب اس پوزیشن میں نہیں رہی کہ بڑے بڑے گراؤنڈ میں جلسے کرسکے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے