دلی سے دوہا جانے والی پروازکراچی کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئ

آج پاکستان میں 2 فضائی حادثات ہوتے ہوتے رہ گئے ایک پروازکراچی جبکہ دوسری لاہور کے قریب تھی- ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ایک پرندہ دائیں بازو سے ٹکرا گیا تاہم طیارے کو معمولی نقصان پہنچا مگر طیارہ محفوظ رہا ۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے پرندے کے حادثے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جس کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے پاکستان کی فضائی حدود سے باہر اڑان بھری۔ آج صبح نئی دہلی سے دوحہ جانے والی پرواز نے بھی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دوسری پرواز جو قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 579 تھی جب کراچی کے قریب پہنچی تو اس میں خرابی پیدا ہوگئی اور طیارے نے آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا ۔ کپتان کو کارگو ہولڈ میں دھویں کا سگنل ملا جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ طیارے میں عملے کے 12 ارکان اور 283 مسافر سوار تھے۔ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ