دلہا خود اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا۔

دلہا خود اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا۔

ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شخص رات کو نشے میں دھت ہوکر اپنی ہی شادی بھول گیا۔

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے دولہے کی پیر کو شادی ہونی تھی لیکن وہ اس سے پچھلی رات کو نشے میں دھت ہو کر اپنی شادی کے اگلے دن منگل کو جاگا۔

جب وہ بیدار ہوا تو اس نے اپنے آپ کو دلہن کے گھر میں پایا۔

دلہن نے اس شخص سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تو صورتحال مزید بگڑ گئی۔ دلہن نے کہا کہ وہ کسی غیر ذمہ دار آدمی سے شادی نہیں کر سکتی۔ نہ صرف اس نے انکار کیا بلکہ دلہن نے دولہے کے اہل خانہ سے شادی پر خرچ کی گئی رقم بھی واپس کرنے کو کہا۔

دولہے کے اہل خانہ کی جانب سے انکار پر دلہن کے اہل خانہ نے دولہے کے اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔

بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے