بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ پونجا جناح کا یہ بیٹا جو بعد میں قائداعظم کے نام سے مشہورہوا 25 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوا لندن سے تعلیم حاصل کی اور پھر سیاست میں قدم رکھ کر 1876 سے غلامی کی زندگی گزارنے والی مسلمان قوم کو ایک آزاد وطن پاکستان دے کر خاموشی سے 11 ستمبر 1948 کو اپنے رب کے حضور پیش ہوگیا -مگر قوم ہمیشہ اس عظیم لیڈر کی مقروض بھی رہے گی اور انہیں یاد بھی رکھے گی –
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری تھے۔ تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
دسمبر 25 : محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش
15